لیاری :تنخواہیں نہ ملنے پر لیڈی ہیلتھ ورکرز کا پریس کلب پرمظاہرہ 

37

کراچی(اسٹاف رپورٹر) کراچی میں تنخواہیں نہ ملنے پرلیاری کی درجنوں لیڈی ہیلتھ ورکرزنے پریس کلب پراحتجاجی مظاہرہ کیا، لیڈی ہیلتھ ورکرز کا کہنا ہے کہ گزشتہ 4ماہ سے تنخواہیں نہیں مل رہی ہیں، گھروں کے کرایے، بچوں کی فیسیں ادا نہ کرنے کی وجہ سے بچوں کو اسکول سے نکالنے کی دھمکی دی جارہی ہے، تنخواہ جلد نہ ملی تو خسرہ اورپولیو مہم کا بائیکاٹ کریں گے۔ احتجاج کے دوران ہیلتھ ورکرز نے ذمے دار افسران کے خلاف نعرے بازی بھی کی، احتجاج میں لیڈی ہیلتھ ورکرز نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے ۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ