لیاری کے سرکاری اسکولز کو این جی اوز سے بچایا جائے،ایکشن کمیٹی

41

کراچی(اسٹاف رپورٹر) لیاری کے سرکاری اسکولز کو این جی اوز کے چنگل سے بچانے کیلیے لیاری پیرنٹس اینڈ سوشل ورکرز ایکشن کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد کیا گیاجس میں کہا گیا کہ ٹرانسفر کیے گئے اساتذہ کا ٹرانسفر آرڈر واپس نہ لیا گیا تو ایکشن کمیٹی مزید سخت لائحہ عمل کااعلان کرے گی۔اجلاس میں مختلف اسکولوں کی اسکول مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین اور ممبران نے شرکت کی جن میں چیئرمین ایس ایم سی سنگولین گرلز اسکول حبیب حسن، چیئرمین ڈی ایم سی اسکول بہارکالونی و ممبر گورنمنٹ گرلز سکینڈری اسکول بہارکالونی کیمپس سید جواد شعیب، چیئرمین میر ایوب گورنمنٹ گرلز اسکول کیمپس یاسین بلوچ ودیگر نے شرکت کی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مظہر العلوم گورنمنٹ گرلز سکینڈری اسکول کیمپس، گورنمنٹ گرلز سکینڈری اسکول بہارکالونی کیمپس،چیئرمین میر ایوب گورنمنٹ گرلز اسکول کیمپس کی6 خواتین اساتذہ کا ڈی سی ٹی او اسکول جو کرن فاؤنڈیشن گود لے چکی ہے ،میں ٹرانسفر کیا گیا جس کو ہم مستردکرتے ہیں۔اجلاس میں کہا گیا کہ لیاری کے17 بڑے اسکولز کا معیار تعلیم بہتر کرنے کے بجائے مزید تباہ کرکے کرن فاؤنڈیشن کے حوالے کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔لیاری پیرنٹس اینڈ سوشل ورکرز ایکشن کمیٹی نے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ ،وزیر تعلیم سندھ سید سردارعلی شاہ سے اپیل کی ہے کہ فی الفور خواتین اساتذہ کا ٹرانسفر لیٹر منسوخ کیا جائے اور سیکرٹری تعلیم اور ڈی اوایجوکیشن نیلوفر کے خلاف لیاری دشمنی پر کارروائی کی جائے۔لیاری پیرنٹس اینڈ سوشل ورکرز ایکشن کمیٹی نے لیاری کے تمام والدین، سیاسی و سماجی کارکنوں اور اہلیان لیاری سے احتجاجی مظاہرے میں لیاری کے بچوں کے بہترین مستقبل کیلیے بھرپور شرکت کی اپیل کی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.