پاک کالونی میں واقع گارمنٹس فیکٹری میں اچانک آگ بھڑک اٹھی

43

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاک کالونی کے علاقے بڑا بورڈ کے قریب واقع گارمنٹس فیکٹری میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاک کالونی کے علاقے بڑا بورڈ میں واقع گارمنٹس فیکٹری میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ فائر بریگیڈ حکام کے مطابق اطلاع ملتے ہی 4گاڑیاں موقع پرپہنچ گئیں اور ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا ، ابتدائی طور پر آگ لگنے کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکیں۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ