اعجازاللہ خان کی گرفتاری قابل افسوس ہے،پبلک ایڈکمیٹی

53

کراچی (اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی کراچی کے نائب قیم و صدر پبلک ایڈ کمیٹی سیف الدین ایڈووکیٹ نے ہیومن رائٹس نیٹ ورک اور محبان وطن سیل کی مشترکہ ورکنگ کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کراچی بڑا شہر ہے اور اس کے مسائل بہت ہیں۔ اجلاس سے ہیومن رائٹس نیٹ ورک کراچی کے صدر انتخاب عالم سوری، محبان وطن سیل کے کنونیئر شہزاد مظہر نے بھی خطاب کیا ۔سیف الدین ایڈووکیٹ نے کہا کہ بعض قوتیں سازش کے تحت مسائل کے حل میں رکاوٹ ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بنگلا دیش میں پاکستانی ہونے کے ناطے حکومت پھانسیاں دے رہی ہے اور وہ قید و بند کی صعوبتیں برداشت کر رہے ہیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ آپ لوگ حلقہ کی سطح پر عوام کو منظم کریں اور مسائل کے حل کے لیے بے لوث خدمت جاری رکھیں ۔ انتخاب عالم سوری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ ملک و قوم کے مفاد میں دینی قوتیں مضبوط ہوں اور مسائل حل کیے جائیں۔ سیاسی و سماجی رہنما اعجاز اللہ خان کی گرفتاری قابل افسوس ہے اسی طرح خدمت کر نے والوں اور ملک سے محبت کرنے والوں کو لاپتا کر نا قوم سے خیر خواہی نہیں ۔ سید شہزاد مظہر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نادراکے حوالے سے جماعت اسلامی نے جدو جہد کی ہے اس سے شہریوں کو آسانی پیدا ہوئی۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.