مٹاپاجسم میں انسولین کی پیداوارکم کردیتاہے،طبی ماہرین

45

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان سمیت دنیا بھر میں 11 اکتوبر کو مٹاپے کا عالمی دن منایا گیا، اس دن کی مناسبت سے مٹاپے کے نقصانات کے حوالے سے شعور و آگہی کے پروگراموں کا انعقاد کیا گیا۔ طبی ماہرین نے بتایا کہ مٹاپے کی وجہ سے بلڈ پریشر اور جوڑوں کے درد جیسی مہلک بیماریاں پیدا ہو جاتی ہیں، مٹاپے کی وجہ سے ریڑھ اور گردن کے مہرے بھی کم زور ہو جاتے ہیں جب کہ کولیسٹرول کی زیادتی کے باعث پتے میں پتھری کا بننا بھی مٹاپے کے نقصانات میں سے ہے۔ ماہرین نے کہا کہ مٹاپے سے شوگر کا مرض لاحق ہونے بھی خطرہ ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ مٹاپا انسولین کی پیداوار کم کر دیتا ہے جس کی وجہ سے شوگر ہو جاتی ہےماہرین نے بتایا کہ روزانہ پیدل چلنے کو معمول بنانے، فاسٹ فوڈ اور کولڈ ڈرنکس سے اجتناب اور سونے سے دو گھنٹے قبل کھانا کھانے سے مٹاپے پر قابو پایا جا سکتا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ