سندھ پولیس نے24گھنٹوںکے دوران 34ملزمان پکڑلیے

37

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ پولیس نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سندھ بھر سے مجموعی طور 34ملزمان کو گرفتار کرلیاہے۔ترجمان سندھ پولیس کے مطابق گزشتہ چ24 گھنٹوں کے دوران جرائم کے خلاف کی جانے والی چھاپا مار کاروائیوں، پولیس مقابلوں سمیت علاقہ گشت ،پکٹنگ جیسے اقدامات کی بدولت سندھ پولیس نے24مفرور اور9اشتہاریوں سمیت مجموعی طور پر34ملزمان کو گرفتار کرکے1پستول بمع راؤنڈز، موبائل فون ، چھینے گئے پرس اورنقد رقم برآمد کر لی ہے۔ترجمان سندھ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان سے متعلقہ پولیس تفتیش کر رہی ہے اور ان کے دیگر ساتھیوں اور گروہوں کے خلاف پولیس کی خصوصی ٹیموں کو ٹاسک دے دیا گیا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ