پاکستان میں معاشی صورت حال 2 سال تک نازک رہے گی، عالمی بینک

87

واشنگٹن (صباح نیوز) عالمی بینک کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی معاشی صورت حال 2 سال تک نازک رہے گی، پاکستان چڑھتی اور گرتی معیشت کے حصار میں پھنسا ہوا ہے، پاکستان جنوبی ایشیا کا وہ واحد ملک ہے جس کے راستے محدود ہیں اور اخراجات بہت زیادہ ہیں۔ عالمی بینک کی رپورٹ کے مطابق خراب معیشت کی وجہ کمزور معاشی ترقی اور غربت میں اضافہ ہے۔ لوگوں کو غربت سے نکالنے اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں دشواری ہوگی۔ پاکستان کو ترقی کے لیے خسارے کو پائیدار بنیادوں پر کم کرنے کی ضرورت ہے۔ پاکستان کو شرح نمو میں اضافے کے لیے سرمایہ کاری اور صنعتی پیداوار کو فروغ دینا ہوگا۔ پاکستان کے لیے ڈائریکٹر ورلڈ بینک کے مطابق سرمایہ کاری اور صنعتی پیداوار سے بہتر ملازمتیں پیدا ہونگی۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ