مجھے عشق کا کوئی تجربہ نہیں ،ممکن ہے اعتزاز کو ہو، چیف جسٹس

83

اسلام آباد ( آن لائن ) عدالت عظمیٰ میں منرل واٹر کمپنیوں سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔دوران سماعت چیف جسٹس نے دلچسپ ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ملک کے ساتھ عشق کریں۔انہوں نے کہا کہ ملک کو معشوقہ سمجھ کر اس کا خیال رکھیں پھر سب ٹھیک ہو جائے گا۔چیف جسٹس نے کہا کہ جس طرح اپنی معشوقہ کے سامنے بن سنور کر جایا جاتا ہے اسی طرح ملک کو بھی معشوقہ سمجھ کر اس کا خیال رکھیں۔جب یہ جذبہ آئے گا تو ملک کے حالات ٹھیک ہو جائیں گے،چیف جسٹس نے یہ بھی کہا کہ مجھے کسی کے ساتھ عشق کا تجربہ نہیں ہے،ممکن ہے کہ اعتزاز حسن کو عشق کا تجربہ ہو۔اعتزازاحسن نے کہا کہ میں پگھل گیا تو۔ چیف جسٹس نے کہا کہ آپ تو دوسری بار پگھل گئے ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.