یوٹیلیٹی کارپوریشن میں کرپشن پر ڈی ایم  ڈی کو 5 برس، کلرک کو 7 برس قید کی سزا

71

کراچی (اسٹاف رپورٹر) احتساب عدالت نے یوٹیلیٹی اسٹور کارپوریشن کرپشن ریفرنس کا فیصلہ سنادیا، عدالت نے ملزم مسعود عالم نیازی کو 5 سال قید، ملزم ضیاء اللہ خان کو 7 سال قید اور 62 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔ ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر مسعود عالم نیازی اور اکاؤنٹس کلرک ضیاء اللہ خان وارثی ریفرنس میں نامزد تھے۔ نیب کا کہنا تھا کہ دونوں کے خلاف خورد برد اور اختیارات کے ناجائز استعمال کا الزام ہے۔ ملزمان نے 1 کروڑ 92 لاکھ 36 ہزار 702 روپے غیرقانونی طور پر اکاؤنٹ میں منتقل کیے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ