نقیب اللہ قتل کیس‘عدالت نے راؤ انوار  کو شہرچھوڑنے کی اجازت دیدی 

101

کراچی (اسٹاف رپورٹر)انسداددہشت گردی عدالت نے نقیب اللہ قتل کیس کے مقدمے کی سماعت 31اکتوبر تک ملتوی کرتے ہوئے راؤ انوار کو اندرون ملک جانے کی اجازت دے دی۔نقیب اللہ قتل کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت میں ہوئی۔سماعت میں سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار سمیت دیگر ملزمان عدالت میں موجود تھے۔ دوران سماعت تفتیشی افسرڈاکٹر رضوان نے مفرور ملزمان سے متعلق رپورٹ جمع کرائی جس میں ان کا کہنا تھا کہ عدالتی احکامات پر مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں،چھاپا مار کارروائیوں میں کسی بھی مفرور ملزم کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی،ملزمان روپوش ہوگئے ہیں۔رپورٹ پر عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ کئی سماعتوں سے پیش نہیں ہوئے اور ابھی بھی مفرور ملزمان کو گرفتار نہیں کیا گیا۔ تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ ایک مہلت اور دی جائے مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لیے عدالت نے اپنے حکم میں کہا کہ آخری بار مہلت دی جارہی ہے، آئندہ سماعت پر مفرور ملزمان کی حتمی رپورٹ دی جائے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.