پی آئی اے انتظامیہ کاسینیٹر مشاہد اللہ کے بھائی کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ

90

اسلام آباد (صباح نیوز) پی آئی اے انتظامیہ نے پاکستان مسلم لیگ(ن) کے سینیٹر مشاہد اللہ خان کے بھائی ساجد اللہ جو لندن میں اسٹیشن منیجر کے عہدے پر کام کر رہے ہیں ان کو اس عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔ بذریعہ ای میل ان کو احکامات جاری کر دیے گئے ہیں کہ وہ فی الفور پی آئی اے ہیڈکوارٹرز رپورٹ کریں۔ ذرائع کے مطابق ساجد اللہ خان کی جانب سے ایک ماہ کی مہلت مانگی گئی ہے تاکہ وہ اپنے لندن میں امور نمٹا کر کراچی بار اسلام آباد رپورٹ کرسکیں۔ ساجد اللہ کو بیرون ملک اپنے عہدے پر 3 سال کی مدت مکمل کرنے پر ہٹایا جا رہا ہے۔ کسی سیاسی دباؤ کے بغیر اور پی آئی اے رولز اور قواعد و ضوابط کے مطابق ساجد اللہ کو عہدے سے ہٹا کر انہیں کراچی یا اسلام آباد رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ سی ای او پی آئی اے کی جانب سے ساجد اللہ خان کو لندن سے واپس بلانے کے احکامات دیے گئے ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ