برآمدات کی صورتحال تشویشناک ہے  جلد قابو پالیں گے،عبدالرزاق داؤد 

49

اسلام آباد(آن لائن) وزیر اعظم کے مشیر برائے صنعت و پیداوار عبدالرزاق داؤد نے کہاہے کہ ملک میں انجینئرنگ کی صنعت کو درپیش مسائل کے حل اور ملکی سطح پر تیار ہونے والی مصنوعات کی برآمدات کے لیے انجینئرنگ ڈویلپمنٹ بورڈ کی
تشکیل نوکی جارہی ہے، ملک کی سطح پر 90فیصد موٹر سائیکل اور ریفریجریٹرز ملکی سطح پر تیار ہورہے ہیں ،سرجیکل آلات بھی بین الاقوامی معیار کے ہیں ،ان اشیا کی برآمد کے لیے مختلف ممالک سے بات چیت جاری ہے،چین کے ساتھ آزاد تجارتی معاہدے کے بارے میں جلد ہی خوشخبری ملے گی ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہاکہ وفاقی کابینہ نے انڈسٹریل ڈویلپمنٹ بورڈ کی تشکیل نو کی منظوری دیدی ہے اور ایسے افراد کو بورڈرکن کے طور پر منتخب کیا جائے گا جو ملکی انڈسٹری کو درپیش مسائل کے حل کے لیے اقدامات کرسکیں ۔ انہوں نے کہاکہ آذربائیجان حکومت بات چیت کامیاب رہی ہے آذربائیجان میں پاکستانی ٹیکسٹائل،زراعت اور چاول کی مانگ موجود ہے اسی طرح افریقی ممالک کے ساتھ بھی برآمدات کے حوالے سے مثبت پیش رفت ہوئی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ