آسیہ مسیح کی رہائی کامعاملہ، وزیر اعظم اور وزرا کو جے یو پی کے خطوط ارسال

63

حیدرآباد(آن لائن) جمعیت علما پاکستان ،ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے وزیر اعظم عمران خان ،وفاقی وزیر شیخ رشید احمد اور وفاقی وزیر مذہبی امورمولانا نور الحق قادری کو خطوط ارسال کیے ہیں جس میں آسیہ مسیح کے کیس کی حساسیت اور اہمیت کی طرف ان کی توجہ مبذول کراتے ہوئے لکھا ہے کہ آسیہ مسیح جس کے خود اقرار پر پاکستان کی عدالتوں نے اس کو توہین رسالت کا مجرم قرار دیتے ہوئے سزائے موت سنائی تھی اس کی رہائی کے لیے عالمی دباؤ بڑھتا جارہا ہے اور ایسا محسوس ہورہا ہے کہ یہ حکومت اس دباؤ کو برداشت نہیں کرپا رہی ہے اور عدالت کے ذریعے اس کی رہائی کی سبیل نکالی جا رہی ہے ، حکومت کے ہمدرد کی حیثیت سے وزیر اعظم سے گزارش کرتے ہیں کہ وہ عدالت عالیہ سے استدعا کریں کہ وہ اس کی رہائی کا فیصلہ کر کے تاریخی عدالتی فیصلوں پر پانی نہ پھریں اور ہماری نئی حکومت کو عدم استحکام سے دوچار نہ کریں۔ انہوں نے لکھا کہ آپ سابق وزیر اعظم نواز شریف کے انجام سے سبق حاصل کریں کہ انہوں نے ممتاز قادری جیسے عاشق رسول ؐ کو پھانسی دیکر اللہ اور اس کے رسول ؐکو ناراض کردیا تھاپھر اسی اڈیالہ جیل میں انکو جانا پڑا جس میں انہوں نے ممتاز قادری کو رکھا تھا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.