ماڈل ایان علی کے جعلی اکاؤنٹ معاملے میں بھی ملوث ہونے کا انکشاف

70

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ماڈل ایان علی کا نام کرنسی اسمگلنگ کے بعد جعلی اکاؤنٹس کے معاملے میں بھی سامنے آگیا۔ ایف آئی اے کو ایان علی کے اکاؤنٹس سے جعلی اکاؤنٹس کا لنک مل گیا۔ ایان علی کو مبینہ جعلی اور مختلف کاروباری اداروں کے اکاؤنٹس سے فنڈز ٹرانسفر کے شواہد ملے ہیں، تحقیقاتیاداروں نے ماڈل کے بینک اکاؤنٹس اور ٹرانزیکشنز کی تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا ہے۔ عدالت عظمیٰ کے حکم پر منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی کو ماڈل ایان علی کے اکاؤنٹ کے ذریعے کروڑوں روپے کی ٹرانزیکشن کا انکشاف ہوا ہے۔ اس ضمن میں ذرائع نے بتایا کہ ایک جعلی اکاؤنٹ سے ایان علی کے اکاؤنٹ میں رقم منتقل کی گئی جس کے دستاویزی ثبوت بھی حاصل کر لیے گئے ہیں۔ اس بارے میں ایف آئی اے کے سربراہ بشیر میمن کو بھی مطلع کردیا گیا ہے۔ ایف آئی اے ذرائع نے بتایا کہ ایان علی کے بینک اکاؤنٹس میں مبینہ مشکوک اکاؤنٹس سے فنڈز ٹرانسفر ہوئے جبکہ بعض کاروباری اداروں اور ایان علی کے اکاؤنٹس میں بھی پیسوں کے لین دین سے متعلق کچھ دستاویزات ملی ہیں۔ ایف آئی اے ذرائع نے بتایا کہ سپرماڈل ایان علی کو ائرٹکٹس سمیت براہ راست اکاؤنٹس میں پیسوں کی منتقلی کے لیے بھی ادائیگیاں کی گئیں۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ