پاکستان تیزی سے استحکام کی طرف بڑھ رہا ہے،آرمی چیف

100

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان استقامت کے ساتھ استحکام کی طرف بڑھ رہا ہے، پاکستان برطانیہ سے دو طرفہ سکیورٹی تعلقات میں مزید فروغ چاہتا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے برطانوی چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل سرنکلسن کارٹر، برطانوی وزیر دفاع گیون ولیم سن اور نیشنل سکیورٹی ایڈوائزر مارگ سیڈول سے ملاقات ہوئی جس کے بعد پاک برطانیہ وفود سطح پر بھی بات چیت کی گئی۔

اس موقع پر س آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان استقامت کے ساتھ استحکام کی طرف بڑھ رہا ہے۔ آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان دیر پا امن کی جانب گامزن ہے برطانیہ سے سکیورٹی اور دفاعی تعاون کو بلند ترین سطح پر لے جانے کے خواہاں ہیں۔ آرمی چیف کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ ملاقا ت میں برطانوی وزیراعظم کے خصوصی نمائندہ افغانستان اور پاکستان کے قومی سلامتی کے مشیر بھی موجود تھے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ