میرے قتل کی ساز میں ٹرمپ انتظامیہ ملوث ہے، صدر وینیزویلا

170

وینیزویلا کے صدر نکولس مادورو  نے الزام لگایاہے کہ اُن کے قتل کی سازش میں  ٹرمپ انتظامیہ ملوث ہے ۔

 مادورو نے یہ بات  سرکاری ٹیلی ویژن پر ایک گفتگو کے دوران کہی اور کہا کہ میں دنیا کو بتانا چاہتا ہوں  کہ  میرے قتل کا حکم  وائٹ ہاوس  کے ذریعے  حکومت کولومبیا کو دیا گیا تھا  لیکن  دشمن یاد رکھیں کہ وہ میرا ایک بھی بال بیکا نہیں کر سکتے ۔

  اس سال اگست میں دارالحکومت کار اکاس میں ایک فوجی پریڈ کے دوران مادورو پر قاتلانہ حملے  کی ناکام کوشش کی گئی تھی جس میں  7  فوجی  زخمی ہو گئے تھے ۔

 اس  حملے کی ذمے داری  مادورو نے امریکی انتظامیہ اور کولومبیا کے سابق صدر  ہُوان  مانویل سانتوس پر ڈالی تھی  جسے انہوں نے مسترد کر دیا تھا ۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ