مکہ اور مدینہ کے درمیان تیز ترین “الحرمین ٹرین” چل پڑی

182

مکہ اور مدینہ کے درمیان  حجاج کرام اور عمرے کی  سعادت حاصل کرنے والوں کےلیے  چلائی جانے والی تیز رفتار  الحرمین ٹرین   کا سفر شروع ہو چکا ہے۔

   یاد رہے کہ اس ٹرین کا افتتاح 25 ستمبر کو  سعودی فرماں روا نے کیا تھا  جس پر  2 ارب ڈالرز  کی لاگت آئی ہے ۔450 کلومیٹر طویل اس  فاصلے  پر  ٹرین کی رفتار  300  کلو میٹر  ہوگی جو کہ  2 گھنٹے میں طے کیا جا سکے گا۔

 سعودی عرب نے  گزشتہ سال  24 لاکھ   حجاج کرام اور 70 لاکھ عمرے کی سعادت حاصل  کرنے  والوں کی میزبانی کی تھی ۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ