شین وارن نے سلیم ملک پر رشوت کا الزام لگا دیا

142

آسٹریلیا کے سابق اسپنر شین وارن نے اپنی نئی کتاب میں سابق پاکستانی کپتان سلیم ملک کی جانب سے 2لاکھ ڈالر رشوت کی پیشکش کے الزام کا بھی تذکرہ کیا ہے۔

شین وارن نے بھارتی ٹی وی سے بات چیت میں کہا کہ یہ کتاب میری زندگی سے متعلق ہے، اس میں رشوت کی آفرز کا بھی ذکر ہے، سلیم ملک نے مجھے کہا تھاکہ اگر میں آف اسٹمپ کی جانب وائیڈ بولنگ کروں اور میچ ڈرا ہوجائے تو وہ مجھے 2 لاکھ ڈالر دیں گے۔

علاوہ ازیں شین وارن نے کتاب میں سری لنکا میں مارک وا کے ایک دوست کی جانب سے رشوت کی پیشکش کا بھی ذکر کیا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ