ترک حکومت کے پاس خاشقجی کے قتل کے ثبوت موجود ہیں، واشنگٹن ٹائمز

138

امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے نامعلوم ذرائع کے توسط سے لکھا ہے کہ انقرہ حکام کے پاس ایسی آڈیو اور ویڈیو ریکارڈنگ موجود ہیں، جن کی بناء پر کہا جا سکتا ہے کہ خاشقجی کو استنبول میں سعودی قونصل خانے میں ہی قتل کیا گیا ہے۔

ترک ذرائع ابلاغ نے ایک ویڈیو جاری کی تھی، جس میں ایک مبینہ سعودی ’’قاتل ٹیم‘‘ کو دکھایا گیا ہے۔ خاشقجی اپنی شادی کے کاغذات کے سلسلے دو اکتوبر کو استنبول میں سعودی قونصل خانے پہنچے تھے، جس کے بعد سے وہ لاپتہ ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ