احمد شہزاد پی ایس ایل 4 کی ڈرافٹنگ میں شامل

160

پاکستانی اوپنر احمد شہزاد کو پاکستان سپر لیگ کے پول آف پلئیرز میں شامل کرلیاگیا ۔

رپورٹس کے مطابق، 26 سالہ اوپنر مثبت ڈوپ ٹیسٹ آنے کے بعد چار مہینے کی پابندی عائد ہے جبکہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل ) کے چوتھے ایڈیشن کیلیے ان کو گولڈ کٹیگری میں شامل کر لیاگیا ہے۔

دائیں ہاتھ کے بلےباز نے گزشتہ پی ایس ایل کے سیزن میں ملتان سلطان کی نمائندگی کی تھی ، ملتان سلطان کی ٹیم آرگنائزرز نے احمد کو ٹیم میں رکھنے یا نہ رکھنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔

یاد رہے کہ احمد شہزاد نے پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 13 ٹیسٹ، 81 ایک روزہ انٹرنیشنل اور 57 ٹی 20 میچ کھیل چکے   ہیں ۔

احمد شہزاد مثبت ڈوپ ٹیسٹ آنے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ان پر چار ماہ کی پابندی لگائی تھی جس  کااطلاق 10 جولائی سے ہوگیا تھا۔

پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) کا چوتھا ایڈیشن 14 فروری 2019 سے متحدہ عرب امارات میں کھیلا جائے گاجبکہ کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ کا عمل رواں سال نومبر میں متوقع ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.