پی آئی اے میں ملازمت کرنیوالے مشاہد اللہ کے رشتے داروں کی تفصیلات 

121

اسلام آباد (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے پی آئی اے میں ملازمت کرنے والے ، مسلم لیگ(ن) کے سینیٹر مشاہد اللہ خان کے خاندان کے ارکان کے حوالے سے تفصیلات جاری کر دیں۔ وفاقی وزیر کی ٹوئٹ کے مطابق مشاہداللہ خان فروری1990ء میں پی آئی اے میں بطور لوڈر بھرتی ہوئے اور مئی 1997ء میں پسنجر سروس سپر وائزر کی حیثیت سے مستعفی ہوئے۔ان کے بھائی رشیداللہ خان نے جون 1978ء میں بطور ٹریفک اسسٹنٹ پی آئی اے میں شمولیت اختیار کی اوراگست 2016ء میں ریٹائرڈ ہو گئے۔ مشاہد اللہ خان کے دوسرے بھائی ساجد اللہ خان اس وقت لندن میں پی آئی اے کے اسٹیشن منیجر کے عہدے پر تعینات ہیں۔ ان کے کزن مطیع اللہ اور برادر ان لا احمد ندیم پاشا بھی پی آئی اے میں ملازمت کر رہے ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ