انتقال خون کے نظام کی مضبوطی کے لیے پر عزم ہیں، عامر محمود کیانی 

19

اسلام آباد(صباح نیوز)وفاقی وزیر برائے قومی صحت سروسز ، ریگولیشنز اینڈ کوآرڈینشن عامر محمود کیانی نے کہا ہے کہ بیماریوں کی روک تھام کے لیے انتقال خون کے نظام کی مضبوطی کے لیے پر عزم ہیں ۔ انہوں نے جرمن حکومت کے فنڈڈ محفوظ انتقال خون کے پروگرام پر عمل درآمد او رخون کی منتقلی کے شعبے میں ریگولر ائزیشن کے بارے میں دی گئی ۔ سیف بلڈٹرانسفیوژن پروگرام کے نیشنل کوآرڈینشز اور اسلام آباد بلڈ ٹرانسفیوژن اتھارٹی کے چیئرمین پروفیسر حسن عباس ظہیر نے پروگرام پر عمل درآمد کے بارے میں بریفنگ دی۔انہوں نے بتایا کہ 10ماڈرن ریجنل بلڈ سینٹر ز کی تعمیر اور آلات نصب کر دیے اور 60بلڈ بینکس کی تزئین و آرائش مکمل ہو گئی ، اسلام آباد میں بلڈ ریگولیشن کر دی گئی،سرکاری اور نجی شعبے کے 18بلڈ بینکس کو لائسنس اور 5بلڈ بینکس رجسٹرڈ کر یے گئے، 5غیر معیار بلڈ بینکوں کو بند کر دیا گیا ہے ۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ