نوازشریف مریم اور صفدر نے نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست دے دی

47

اسلام آباد (صباح نیوز/ مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر)صفدر نے ای سی ایل سے اپنے نام نکلوانے کے لیے وزارت داخلہ سے رابطہ کیا ہے۔ تینوں رہنماؤں نے علیحدہ علیحدہ خطوط 4 اکتوبر کو لکھے تھے‘ وزارت داخلہ نے ایک ہفتہ گزر جانے کے باوجود کوئی جواب نہیں دیا ہے‘ نوازشریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کی جانب سے سیکرٹری داخلہ کو الگ الگ خطوط میں کہا گیا ہے کہ ای سی ایل میں نام ڈال کر آئین کے آرٹیکل 4، 15 اور 25 کی خلاف ورزی کی گئی‘ احتساب عدالت نے کرپشن کے الزام سے بری کیا اور نیب کرپشن کے الزامات ثابت کرنے میں ناکام رہا جب کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے اسی بنیاد پر سزا معطل کی۔ خط میں مزید کہا گیا ہے کہ ہائی کورٹ نے ضمانت پر رہائی کا حکم دیتے ہوئے کوئی پابندی نہیں لگائی اور کسی بھی عدالت نے نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم نہیں دیا۔ خط میں موقف اپنایا گیا ہے کہ ہم قانون پر عمل کرنے والے شہری ہیں‘ احتساب عدالت نے عدم موجودگی میں سزا سنائی تاہم بیرون ملک سے رضا کارانہ طور پرواپس آکر گرفتاری دی۔ خطوط میں استدعا کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ تینوں نے عدالت کے سامنے پیش ہونے کے بانڈز جمع کرا رکھے ہیں لہٰذا تینوں کے نام ای سی ایل سے نکالے جائیں۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.