طالبان سے مذاکرات ہی سب سے بہتر راستہ ہے، افغان سفیر

74

اسلام آباد(صباح نیوز) پاکستان میں افغان سفیر ڈاکٹرعمر زاخیلوال کا کہنا ہے کہ ایک افغان کی حیثیت سے ان کا مقصد یہ ہونا چاہیے کہ افغان سرزمین پر کسی بیرونی فوج کی ضرورت نہ ہو، یہی طالبان کا مقصد بھی ہونا چاہیے، افغان حکومت کے لیے طالبان سے مذاکرات ہی سب سے بہتر راستہ ہے۔ایک نجی ٹی وی پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان مخالف ہونے اور پاکستان کی پالیسیوں پر تنقید میں فرق کرنا ہو گا۔ان کا کہنا تھا کہ وہ بھی پاکستان کی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہیں
لیکن وہ پاکستان مخالف نہیں، زلمے خلیل زاد ان کے دوست ہیں اورمیں نہیں سمجھتا کہ وہ پاکستان مخالف ہیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان سے خراب تعلقات کی قیمت پر بھارت سے قریب ہونا ایک اہم سوال ہے کیونکہ اگر افغانستان واقعی ایسا کرتا ہے تو اس کا مطلب ہو گا کہ ہم ایک پوری قوم کی عقل پر سوالیہ نشان لگا رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سیکورٹی یا خود مختاری کے خلاف بھارت سمیت کوئی بھی تیسرا ملک افغانستان کو استعمال نہیں کر سکتا۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وہ افغانستان میں انتخابات کے بارے میں وقت آنے پر بتائیں گے کیونکہ ابھی اس پر کوئی بیان نہیں دینا چاہتے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ