آئی جی پنجاب کی تعیناتی سے ضمنی الیکشن متاثر نہیں ہونگے‘اسٹیبلشمنٹ کا مراسلہ

50

لاہور (نمائندہ جسارت) لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اظلاع میں 14اکتوبر کو ہونے والے ضمنی انتخابات کے حوالے سے الیکشن کمیشن پنجاب اور اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے درمیان ٹھن گئی۔ اس سلسلے میں پنجاب کی اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے الیکشن کمیشن کی جانب سے آئی جی پولیس پنجاب کے تبادلے کے احکامات روکے جانے پر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے باقاعدہ احتجاجی مراسلہ بھیج دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ضمنی انتخابات آئی جی پولیس پنجاب کے تبادلے کے بعد متاثر نہیں ہو سکتے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ