وزیر اعلیٰ و آئی جی سندھ کے خلاف توہین عدالت کی درخواست

40

کراچی (اسٹاف رپورٹر)محکمہ پولیس میں افسران کے تقرر اور تبادلوں سے متعلق قانون سازی کا معاملہ سندھ ہائی کورٹ میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، آئی جی سندھ سید کلیم امام کے خلاف توہین عدالت کی متفرق درخواست دائر کردی گئی۔وزیراعلیٰ سندھ اور آئی جی کے خلاف درخواست بیرسٹر فیصل صدیقی نے دائر کی ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت پولیس افسران کے تقرراور تبادلوں میں قانون سازی میں دلچسپی نہیں لے رہی،7 ستمبر 2017 ء کو سندھ ہائی کورٹ نے سندھ حکومت کو واضح احکامات دیے،عدالت سندھ حکومت کو متعدد بار مہلت دے چکی،عدالتی فیصلے کی خلاف ورزی پر وزیراعلیٰ اور آئی جی کے خلاف کارروائی کی جائے،وزیر اعلیٰ سندھ اور آئی جی کے خلاف توہین عدالت کے تحت کارروائی کی جائے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.