عدالت عظمیٰ نے نندی پور توانائی منصوبے کیخلاف درخواست نمٹادی

23

اسلام آباد(آن لائن) عدالت عظمیٰ نے نندی پور پاور پروجیکٹ کی حد تک معاملہ نمٹادیا۔چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں 3رکنی بینچ نے منصوبے میں تاخیر سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ وکیل احسن بھون نے عدالت کو نیب کی جانب سے ریفرنس دائر ہونے کے بارے میں آگاہ کیا۔چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ نیب نے نندی پور منصوبے میں بدعنوانی سے متعلق ریفرنس وزارت قانون کی وجہ سے تاخیر کی بنا پر دائر کیا اور اب ریفرنس فائل ہونے کے بعد درخواست غیر موثر ہوچکی ہے،احتساب عدالت متاثر ہوئے بغیر کارروائی کرے۔عدالت نے منصوبے کی سائٹ سے ڈیزل کی چوری کے معاملے کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ