پی آئی اے کواسٹاک ایکسچینج نے ڈیفالٹر سیگمنٹ میں ڈال دیا

37

راولپنڈی( آن لائن ) پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے پاکستان انٹرنیشنل ائر لائن کو ڈیفالٹر سیگمنٹ میں ڈال دیا۔قومی ائر لائن کو31 دسمبر2017ء کو اختتام پذیر ہونے والے سال میں سالانہ اجلاس نہ بلانے اور اکاؤنٹس کا سالانہ آڈٹ جمع نہ کرانے پر ڈیفالٹر سیگمنٹ میں ڈالا گیا ہے۔ پی ایس ایکس کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ قانون کے مطابق اگر کوئی کمپنی سالانہ اجلاس نہ بلائے یا مالی سال کے لیے سالانہ اکاؤنٹس آڈٹ جمع نہ کرائے تو اسے ڈیفالٹر سیگمنٹ میں ڈال دیا جاتا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پی آئی اے کو پی ایس ایکس ریگولیشنز کی دفعات(5.11.1 سی اور ڈی) کے تحت10 اکتوبر2018ء کو ڈیفالٹر سیگمنٹ میں ڈالا گیا۔مذکورہ حکم نامے کے بعد اسٹاک ایکسچینج میں پی آئی اے کے حصص کی خرید و فروخت آج سے معطل ہوگئی ہے جو 90دن تک معطل ہی رہے گی۔واضح رہے کہ قومی ائر لائن نے 2 سال سے سالانہ اکاؤنٹس کی تفصیلات جمع نہیں کرائیں۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ