حسن، حسین اور اسحاق ڈار کی انٹرپول کو ریڈ وارنٹ جاری نہ کرنیکی درخواست 

37

اسلام آباد (آئی این پی) سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور سابق وزیراعظم نوازشریف کے بیٹوں حسن ، حسین نے انٹرپول کو ریڈ وارنٹ جاری نہ کرنے کی درخواست کردی ،تینوں ملزمان نے انٹرپول سے پاکستان کی طرف سے ارسال کردہ چارج شیٹ کی کاپیاں مانگ لیں، پاکستان نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے انٹرپول کو ریڈ وارنٹ کے اجراء کی درخواست دی ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار، حسن نواز اور حسین نواز نے انٹرپول کے سیکرٹری جنرل کے نام الگ الگ درخواست ارسال کی ہے جس میں انہوں نے انٹرپول کو ریڈوارنٹ کے اجراء سے روکنے کی اپیل کی ہے اور ساتھ ہی درخواست کی ہے کہ پاکستان نے ان کیخلاف ریڈوارنٹ کے اجراء کے لیے جو چارج شیٹ ارسال کی ہے اس کی کاپیاں فراہم کی جائیں ۔ انٹرپول نے ملزمان کی طرف سے کی گئی درخواست سے پاکستان کو آگاہ کردیا ہے ۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ