سی پیک خطے کی مجموعی اقتصا دی ترقی کا ضامن ہے ‘گو رنربلو چستان

31

کوئٹہ(نمائندہ جسارت)گو رنربلو چستان امان اللہ یاسین زئی نے کہا ہے کہ چائنا اور پاکستان اقتصادی راہد اری پورے خطے کی مجموعی اقتصا دی ترقی کا ضامن عظیم منصوبہ ہے ۔اس کی تکمیل سے پورا خطہ با لخصوص پاکستان معاشی اور تجارتی سرگرمیو ں کا مرکز بنے گا ۔انہوں نے کہا کہ اس عظیم منصوبے کے پیش نظریہ ضروری ہے کہ ہمارے نوجو ان خود کو جدید پیشہ ورانہ مہارتوں سے لیس کریں ۔اس طرح ہم پل پل بدلتی دنیا کے نئے چیلنجوں سے نمٹنے کے قابل ہوجائینگے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان میں تعینات جرمن قو نصل جنرل ایجن وولفرتھ سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع
پر گورنر بلوچستان نے کہا کہ پاکستان اورجرمنی کے درمیان اچھے تعلقات قائم ہیں اور دونو ں ملکوں کے باہمی تعاون سے مزید استحکام پیدا ہوگا ۔گورنر نے کہا کہ بلوچستان قدرتی وسائل و معدنیات سمیت مالا مال ہے لہذادوسرے ملکوں کے سر مایہ کا روں کیلیے سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں

Print Friendly, PDF & Email
حصہ