منی لانڈرنگ ‘پاکستانی اقدامات پر تحفظات ہیں‘ٹاسک فورس

25

اسلام آباد(آن لائن) ایف اے ٹی ایف نے منی لانڈرنگ کو روکنے کے لیے حکومتی اقدامات پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان سے منی لانڈرنگ کو روکنے کے لیے ڈیڈ لائنز مانگ لی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق منی لانڈنگ اور دہشت گردوں کی مالی امداد روکنے کے حوالے سے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس اور پاکستان کے درمیان مذاکرات جاری ہیں ‘پاکستانی حکام نے ایف اے ٹی ایف کو غیر منافع بخش اداروں کی مانیٹرنگ کے لیے کیے گئے اقدامات پر بریف کیا ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وفد کو کمپنیز ایکٹ کے تحت منی لانڈرنگ کو روکنے کے لیے کیے گئے اقدامات پر بھی بریفنگ دی گئی ہے جبکہ ایف اے ٹی ایف کی سفارشات پر
عمل درآمد کی رپورٹ پیش کی گئی لیکن ایف اے ٹی ایف نے پاکستانی اقدامات کو ناکافی قرار دیتے ہو ئے مزید اقدامات کرنے پر زور دیا ہے ۔پاکستانی حکام نے ایف اے ٹی ایف وفد کو بتایا کہ غیر منافع بخش اداروں کو ریگو لیٹ کرنے کے لیے قانون سازی کی گئی ہے‘ غیر منافع بخش اداروں کے لیے قوانین کو سخت کیا جا رہا ہے‘ فنڈنگ کرنے والے افراد کا ڈیٹا ریکارڈ کیا جا رہا ہے‘ ایف بی آر، ایف آئی اور ایس ای سی ان اداروں کی مانیٹرنگ کررہے ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.