ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی کی ملاقات

20

اسلام آباد (آن لائن) پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے ملاقات کی‘ علی زیدی کو میری ٹائم سیکٹر اور سیکورٹی سے متعلق پاک بحریہ کے اقدامات سے آگاہ کیا گیا۔ بدھ کو ترجمان پاک بحریہ کے مطابق وزیر برائے بحری امور علی زیدہ نے نیول ہیڈ کوارٹرز میں پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے ملاقات کی۔ وفاقی وزیر کو میری ٹائم سیکٹر اور سیکورٹی سے متعلق پاک بحریہ کے اقدامات سے آگاہ کیا گیا ۔ علی زیدہ نے میری ٹائم سیکٹر اور عالمی بحری امن میں پاک بحریہ کے کردار کو سراہا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ