الیکشن کمیشن نے عوام کو ووٹ کی منتقلی کا ایک اور موقع دیدیا

21

اسلام آباد (آن لائن) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے شہریوں کو ووٹ کی منتقلی کا ایک اور موقع دے دیا، شہری 31دسمبر تک ووٹ منتقل کرا سکتے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن نے ووٹ کی منتقلی کے لیے 31دسمبر تک کی تاریخ دے دی ہے۔ شہری اپنا ووٹ 31دسمبر تک دوسری جگہ منتقل کرا سکتے ہیں۔ ووٹ صرف شناختی کارڈ پر درج مستقل یا عارضی پتے پر ہی منتقل ہو گا۔ تاہم سرکاری ملازمین اور ان کے اہل خانہ ملازمت کے پتے پر بھی ووٹ کا اندراج کروا سکتے ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ