کوئٹہ ‘میں سیکورٹی فورسزنے دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا 

23

کوئٹہ(نمائندہ جسارت) فرنٹیئر کور بلوچستان نے کوئٹہ کے نواحی علاقے کلی شمو زئی میں آپریشن ردالفساد کے تحت تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بنا دیا۔ کارروائی کے دوران بھاری تعداد میں اسلحہ اورگولہ بارود برآمد کر لیا ۔ایف سی حکام کے مطابق برآمد شدہ اسلحہ میں ایس ایم جیز8عدد،جی تھری اے تھری5عدد،چائینہ ایل ایم جی1عدد،ٹی آر گیس گنز 2عدد،آر پی جی سیون راکٹس 3عدد،979 عدد راؤنڈز جی تھری، 785 عدد راؤنڈز ایس ایم جیز،32عددراؤنڈز12بور رائفل ، 56 عدد راؤنڈز ٹی آر گنز، 84 عددمیگزین ایس ایم جیز ، 20 عددمیگزین جی تھری،28عددمیگزین کے کے،1عدد راؤنڈزمیگزین،2عدددوربین،26عدد بنڈولیرشامل ہیں۔ ایف سی حکام کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں نے مذکورہ اسلحہ اور گولہ بارود تخریب کاری کی غرض سے چھپایا ہوا تھا۔بروقت اطلاع اور ایف سی کی کارروائی نے دہشتگردوں کے مذموم عزائم ناکام بنادیے

Print Friendly, PDF & Email
حصہ