ائر چیف کی پاکستان اور ترک فضائیہ کی مشترکہ فضائی مشقوں میں شرکت

39

اسلام آباد (آن لائن) پاک فضائیہ کے سربراہ ائر چیف مارشل مجاہد انور خان نے پاک فضائیہ کے ایک آپریشنل ائر بیس پر جاری پاکستان اور تر ک فضائیہ کی مشترکہ فضائی مشقوں میں شرکت کی۔ پاک فضائیہ کے سربراہ نے لڑاکا طیارہ اڑا کر ایکسرسائز ٹریننگ مشن میں شرکت کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ائر چیف نے جنگی مشقوں کے کامیاب انعقاد پر دونوں ممالک کے فضائی عملے کو مبارک باد دی۔ انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کے برادرانہ تعلقات کی تاریخ ایک طویل عرصے پر محیط ہے اور یہ مشترکہ مشقیں دونوں ممالک کی فضائی افواج کو ایک دوسرے کے تجربات سے سیکھنے میں معاون ثابت ہوں گی۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ