وفاقی حکومت نے سود کے خاتمے کیلیے اپوزیشن سے حمایت مانگ لی

46

اسلام آباد (آن لائن) وفاقی حکومت نے ملک میں سود کے خاتمے سے متعلق اپوزیشن جماعتوں کی حمایت مانگ لی‘ آئی ایم ایف سمیت سود پر بینکاری اگرچہ حرام ہے تو اس پر ایک نہیں‘ سب مل بیٹھ کر حکمت عملی طے کریں۔ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر پارلیمانی امور علی احمد خان نے گزشتہ روز سینیٹ میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کو ہم سود در سود دے کر قرضہ لیتے ہیں جو کہ باامر مجبوری ہے‘ اس سود کو ہمیشہ کے لیے خیرباد کہا جائے اور اس ضمن میں اپوزیشن جماعتیں ہمارا ساتھ دیں اور ایسا متفقہ لائحہ عمل تیار کریں کہ ملک بھر میں بینکاری سمیت آئی ایم ایف سے سود کے خاتمے کا اہتمام کیا جائے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ