افغانستان میں امن پاکستان سمیت خطے کے استحکام کیلیے ناگزیر ہے، زلمے خلیل زاد

24

اسلام آباد (اے پی پی) امریکا کے خصوصی ایلچی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد نے کہا ہے کہ افغانستان میں امن پاکستان اور خطے کے طویل المدتی استحکام کیلیے ناگزیر ہے۔یہ بات بدھ کو خصوصی ایلچی کے دورہ پاکستان کے اختتام پر امریکی سفارتخانے کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہی گئی ہے۔ خلیل زاد پاکستان کا دورہ مکمل کر کے 5ملکی دورے کے اگلے مرحلے کیلیے سعودی عرب روانہ ہوگئے۔امریکی سیکرٹری خارجہ کی جانب سے افغانستان کیلیے بطور خصوصی ایلچی تعیناتی کے بعد خلیل زاد کا یہ پاکستان کا پہلا دورہ تھا۔امریکی سفارتخانے کے مطابق اسلام آباد میں قیام کے دوران سفیر خلیل زاد نے پاکستان کے اعلیٰ حکام سے ملاقات اور افغانستان میں پائیدار سیاسی تصفیے کے حصول کی غرض سے پاکستانی رہنماؤں کیساتھ مشاورت کی ۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ