دہری شہریت رکھنے پر رکن بلوچستان اسمبلی عبدالرؤف نااہل 

42

اسلام آباد (اے پی پی)عدالت عظمیٰ نے دہری شہریت رکھنے پر بلوچستان اسمبلی کے رکن عبدالرؤف رند کو نااہل قراردیدیا، گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کی جانب سے برطانوی شہریت ترک کرنے کی دستاویزات تصدیق کے لیے وزارت خارجہ کو بھجوادی ہیں ، عدالت نے کیس کی مزید سماعت آئندہ بدھ تک ملتوی کرتے ہوئے ن لیگ کی سینیٹر سعدیہ عباسی کوہدایت کی کہ وہ اس کیس کیلیے وکیل کی خدمات حاصل کریں۔ بدھ کوچیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں 7رکنی لارجر بینچ نے بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 47کیچ سے منتخب رکن صوبائی اسمبلی عبدالرؤف رند کی نااہلی کیلیے مخالف امیدوار برکت علی کیجانب سے دائر درخواست کی سماعت کی۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ