فیڈرل بورڈ انٹرکالجیٹ بوائز والی بال چیمپیئن شپ، پنجاب کالج آف سائنس اور آئی ایم سی سی کی ٹیمیں فائنل میں 

93

اسلام آباد (اے پی پی) فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے زیراہتمام جاری فیڈرل بورڈانٹرکالجیٹ بوائز والی بال چیمپیئن شپ میں پنجاب کالج آف سائنس فار بوائز اور اسلام آباد ماڈل کامرس کالج فار بوائز کی ٹیمیں فائنل میں پہنچ گئی ہیں۔ گزشتہ روز اسلام آباد کالج فار بوائز جی سکس تھری میں کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میں پنجاب کالج آف سائنس فار بوائز بلیو ایریا نے اسلام آباد ماڈل کالج فار بوائز کو 3-0 سے ہرا کر فائنل میں جگہ بنا لی اور دوسرے سیمی فائنل میں اسلام آباد ماڈل کامرس کالج فار بوائز ایچ ایٹ فور نے جناح ایجو کیشن سسٹم کو 3-0 سے شکست دے کر فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا ہے۔ فیڈرل بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے ڈائریکٹر اسپورٹس غلام مرتضیٰ چیمہ نے بتایا کہ چیمپیئن شپ میں فیڈرل بورڈ سے منسلک 13 کالجز کی ٹیموں کے کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں جن میں اسلام آباد ماڈل کالج فار بوائزجبا ٹیلی، ہائی ٹیک کالج فار بوائز ٹیکسلا، اسلام آباد ماڈل کالج فار بوائز ایف ٹین فور، کے آر ایل ماڈل کالج فار بوائز کہوٹہ، علامہ اقبال سائنسز کالج، جناح ایجوکیشن سسٹم ٹیکسلا، اسلام آباد ماڈل کالج فار بوائز جی سکس تھری، اسلام آباد ماڈل کالج پوسٹ گریجویٹ فار بوائز ایچ ایٹ ودیگر شامل ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ