پی پی ایل فٹبال لیگ‘نیوی کی فتح

42

ملتان(جسار ت نیوز) پاکستان پریمیئر فٹبال لیگ میں نیوی نے بلوچ ایف سی نوشکی پر 1۔0 سے برتری ثابت کردی۔فیصلہ کن گول صدام خان نے کیا۔قاسم باغ اسٹیڈیم ملتان میں جاری ایونٹ میں نیوی ٹیم دوسری فتح کا عزم لیے میدان میں اتری اور ابتدا میں ہی جارحانہ انداز اختیار کیا، بال کا قبضہ برقرار رکھنے کا فائدہ صدام خان نے اٹھایا اور کھیل کے 19 ویں منٹ میں گول داغ کر اپنی ٹیم کو برتری دلائی۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ