طلبہ کی تربیت میں الخدمت فا ؤنڈیشن بھرپور کردار ادا کررہی ہے

26

لاہور (نمائندہ جسارت) صدر الخدمت فاؤنڈیشن لاہور عبدالعزیز عابد نے کہا ہے کہ طلبہ ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں اور ان کی تعلیم و تربیت اور کردار سازی ہماری اولین ترجیح ہونی چاہیے تاکہ یہ بچے یہ معاشرے کا فعال حصہ بن سکیں ،اس حوالے سے الخدمت بھرپور کردار ادا کررہی ہے ۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے آرفن بچوں کی تربیتی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تربیتی ورکشاپ ٹاؤن شپ ، گرین ٹاؤن ، نشترکالونی ، چونگی امرسدھو سمیت دیگر علاقوں کے آرفن بچوں سمیت اساتذہ اور کارکنان نے شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ الخدمت ملک بھر میں ڈیزاسٹر مینجمنٹ، کفالتِ یتامیٰ، صحت عامہ، صاف پانی کی فراہمی، مواخات پروگرام اور دیگر سماجی خدمات کے ساتھ ساتھ ہر خاص و عام تک سستی اور معیاری تعلیم کی فراہمی کے لیے اپنی کاوشیں جاری رکھے ہوئے ہے۔ ملک بھر میں الخدمت کے تحت چلنے والے 60اسکولوں میں 12ہزار سے زائد بچے تعلیم حاصل کررہے ہیں جن کو پلے گروپ سے میٹرک تک تعلیم دی جارہی ہے جبکہ لاہور کے الخدمت سکولز ہیں جن میں3500 سے زائد طلبہ و طالبات زیرِ تعلیم ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ نے کہا کہ تعلیم ہر بچے کا بنیادی حق ہے اور ارض پاکستان کو علم کا گہوارا بنا کر ہی ترقی کی راہ پر گامزن کیا جا سکتا ہے ۔اس موقع پر بچوں نے قومی نغموں پر خوبصورت ٹیبلوز پیش کیے جبکہ اختتام پر کیک بھی کاٹا گیا ۔
ضلع قلعہ عبداللہ کے مکین بنیادی سہولیات سے محروم ہیں،قاری عطا اللہ
چمن (پانانیوز) جماعت اسلامی کے صوبائی ایڈوائزر برائے خارجہ تجارتی امور قاری عطا اللہ مسلم نے کہا ہے کہ ضلع قلعہ عبداللہ تمام بنیادی سہولیات زندگی سے محروم ہے ، تعلیمی اداروں میں سہولیات کا فقدان ، اساتذہ کی غیرحاضریاں بھی بڑے مسائل میں شامل ہے ، صحت کے حوالے سے چمن کے ہسپتالوں میں غریب ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہے ، بجلی کی آنکھ مچولی جاری رہتی ہے ، سڑکیں کھنڈرات میں تبدیل ہوچکی ہیں ، جماعت اسلامی اعلیٰ حکام سے ضلع قلعہ عبداللہ کے بنیادی مسائل کے فوری حل کے مطالبہ کرتی ہے ۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ