عمران خان کی تبدیلی نے عوام کا بھرکس نکال کررکھ دیاہے

49

لاہور (نمائندہ جسارت) مجلس احراراسلام پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل میاں محمداویس نے کہاہے کہ عمران خان کی تبدیلی نے عوام کا بھرکس نکال کررکھ دیاہے ،مہنگائی اوربے روزگاری نے غریبوں کے چولہے ٹھنڈے کردیے ہیں۔انہوں نے کہاکہ لوگوں نے عمران خان کوووٹ خوشحالی اورملک کی ترقی کیلیے دیے تھے لیکن یہاں سب کچھ الٹ ہوگیاہے ۔آئی ایم ایف سے نجات دلانے والاعمران آج پھرآئی ایم ایف سے قرضہ لینے پرمجبورہوگیاہے ۔انہوں نے کہاکہ ماضی میں بھی حکومتیں وقتی ریلیف کیلیے عوام کاسوداکرتی رہی ہیں،وزیراعظم عمران خان بھی اسی غلطی کودہرانے جارہے ہیں نتیجہ اب بھی ماضی کی طرح عوام کے حق میں نہیں ہوگا۔انہوں نے کہاکہ سود ،کرپشن اورغلط کاریوں کاخاتمہ کرکے خودانحصاری اختیارکی جائے توملک کو ہرقسم کی دلدل سے نکالاجاسکتاہے ،حکومت عدلیہ ،نیب اورریاستی اداروں کی مالک نہ بنے بلکہ ان اداروں کو اپنے اپنے دائروں میںآزادانہ طورپرکام کرنے دیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ مدارس اسلام کے قلعے ہیں ان سے چھیڑچھاڑنہ کی جائے ان کوچھیڑنے سے حکومت کیلیے کوئی مشکل کھڑی ہوسکتی ہے، ان کوان کے دائرے میں ہی رہنے دیاجائے۔ انہوں نے کہاکہ حکومتیں عالمی استعماری قوتوں کے ایجنڈے کی تکمیل کے لیے مذہبی جذبات سے کھلواڑکی کوشش کرتی ہیں جوکہ ملک وملت کے لیے خطرناک ثابت ہوسکتاہے ۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.