شجرکاری مہم سیکڑوں روپے ڈوبنے کا خدشہ

33

راولپنڈی (بی این پی )حکومت کی جانب سے راولپنڈی سمیت ریجن بھر میں ہونے والی شجر کاری مہم پیسے کا ضیاع ثابت ہو رہی ہے ،ذرائع کے مطابق یہاں مہم کو بھرپور طریقے سے کامیاب بنانے کیلیے سرکاری وسائل کے بے دریغ استعمال کیساتھ ساتھ خطیر فنڈ ز مطلوبہ نتائج کے حصول کیلیے جھونکے جا رہے ہیں،جبکہ ماہرین کا کہنا ہے کہ شجر کاری کیلیے موذوں موسم برسات اور موسم بہار ہے ، خزاں سے چند روز قبل شجر کاری سمجھ سے بالا تر ہے ،آج کل شجر کاری کا کوئی فائدہ حاصل نہیں ہو گا۔ جو پودے لگائے جا رہے ہیں، چند روز بعد مرجھا جائینگے ، جس سے خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان ہو گا حکومت سرکاری پیسے کا ضیاع کو روکنے کیلیے فوری اس پروگرام کو بند کرائے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ