ڈیرہ مراد جمالی،6 سال بعد ڈسٹرکٹ اسپتال کا آپریشن تھیٹر فعال

35

ڈیرہ مراد جمالی (آئی این پی )کمشنر نصیرآباد ڈویژن کی کوششیں رنگ لے آئیں، 6 سال بعد ڈسٹرکٹ اسپتال ڈیرہ مرادجمالی کے آپریشن تھیٹر کو فعال کرکے چھوٹے بڑے آپریشن شروع کردیے گئے پہلے روز تین مریضوں کی ہرنیاں کا کامیاب آپریشن کیئے گئے مقامی سطح پر غریب مریضوں کی مفت آپریشن سے ان کے ورثاء میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ،سول اسپتال میں آپریشن تھیٹر کو فعال کرنے کے بعد دیگر شعبوں میں بہتری لاکر عوام کو ہرممکن طبعی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جارہا ہے ،ایم ایس ڈاکٹر ایاز جمالی کی صحافیوں سے بات چیت۔ تفصیلات کے مطابق کمشنر نصیرآباد ڈویژن محمد عثمان خان کی خصوصی دلچسپی کے باعث 6 سال بعد محکمہ صحت میں بھی تبدیلی آنا شروع ہوگیا ڈسٹرکٹ سول اسپتال ڈیرہ مرادجمالی کے آپریشن تھیٹر کو مکمل طور پر فعال کردیا گیا گزشتہ روز سرجن عبداللہ بلوچ ،ڈاکڑ شوکت کھوسہ ،ایم ایس ڈاکڑ ایازجمالی،ڈاکڑ محمد نصیرعمرانی کی نگرانی میں ہرنیا کے تین مریضوں کی کامیاب آپریشن کیا گیا ۔اس موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے ایم ایس ڈاکٹر ایازجمالی نے کہا کہ کمشنر نصیرآباد محمد عثمان خان صحت کے شعبے میں خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں ان کی کوششوں سے آپریشن کے دوران مریض کو نشہ دینے والاڈاکٹر عارضی طور پر ڈسٹرکٹ جعفرآباد سے مہیا کیا گیا ہے جس کے باعث اب مریضوں کو باہرجانے کے بجائے یہاں پرمفت ان کے چھوٹے بڑے آپریشن کیے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے صوبائی وزیرصحت اور سیکرٹری ہیلتھ سے مطالبہ کیا ہے کہ دل،ہڈی جوڑ ،گردوں کے ڈائیلاسز کے مریضوں کے علاج کو یقینی بنانے کے لیے متعلقہ شعبے کے ماہر ڈاکٹرز کی تعیناتی کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہاکہ سول اسپتال ڈیرہ مرادجمالی میں روزانہ کی بنیاد پر اوپی ڈی کے ذریعے سینکڑوں مریضوں کو مفت ادویات دے کر ان کے علاج معالج کیا جارہا ہے ہماری بھرپور کوشش ہے کہ غریب عوام کو زیادہ سے زیادہ صحت کی سہولیات فراہم ہوسکے جس کے لیے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کارلایا جارہا ہے ۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.