عمرکوٹ کی تھر ٹیل کے کاشتکاروں کا زرعی پانی کی چوری کیخلاف احتجاج

29

میرپور خاص (نمائندہ جسارت) عمرکوٹ کی تھر ٹیل شاخ کے آخری حصے کے کاشتکاروں نے زرعی پانی کی عدم فراہمی اور بااثر افراد کی جانب سے پانی چوری کیخلاف پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا اور رینجرز کی تعیناتی کا مطالبہ کیا۔ ضلع عمر کوٹ کی تھر ٹیل شاخ کے آخری حصے کے کا شتکاروں نے پریس کلب کے سامنے عباس پلی، جانب دلوانی، فیض محمد پلی، سید بچل شاہ اور دیگر کی قیادت میں احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ تھر ٹیل شاخ کے شروع کے 44 واٹر کورسوں کے بااثر زمیندار اپنے واٹر کورس کے موگے توڑ کر پانی چوری کر رہے ہیں جبکہ 12 مقامات پر غیر قانونی پائپ لگا کر پانی چوری کررہے ہیں جس کی وجہ سے شاخ کے آخری حصے میں کئی ماہ سے پانی نہیں پہنچ رہا ہے اور ہماری فصلیں سوکھ چکی ہیں اور علاقے میں پینے کا پانی تک میسر نہیں ہے۔ انہوں نے حکومت سندھ سے مطالبہ کیا کہ تھر ٹیل شاخ پر رینجرز تعینات کر کے پانی کی چوری بند کرائی جائے اور ہمیں پانی فراہم کیا جائے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.