سالانہ ختم نبوت کانفرنس 9 نومبر کو ٹنڈوآدم میں ہوگی، فرقان انصاری

39

ٹنڈو آدم (پ ر) سالانہ ختم نبوت کانفرنس 9 نومبر کو ٹنڈوآدم میں ہوگی، پہلے مرحلے میں ضلعی انتظامیہ سے ملاقات، دوسرے مرحلے میں تمام مسلک کے علما سے رابطہ طے کیا گیا ہے۔ عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت ٹنڈوآدم کے جنرل سیکرٹری حافظ محمد فرقان انصاری نے مجاہدین ختم نبوت کا ایک اہم اجلاس 12 اکتوبر کو طلب کرلیا ہے جس میں مرکزی امیر ڈاکٹر عبدالرزاق اسکندر اور ناظم اعلیٰ مولانا عزیز الرحمن جالندھری کی جانب سے ٹنڈوآدم میں 37ویں سالانہ آل سندھ ختم نبوت کانفرنس کے لیے 9 نومبر کی منظوری پر غور و غوض کیا جائے گا۔ فرقان انصاری کے مطابق پہلے مرحلے میں کانفرنس کے ایم اے جناح روڈ پر انعقادکی منظوری کے لیے ضلعی انتظامیہ سے ملاقات، بشیر چانڈیو کے ذمے لگائی گئی ہے۔ دوسرے مرحلے میں کانفرنس میں خطاب کے لیے تمام مسلک کے علما، وکلا، سیاستدان، دانشورز سے وقت طے کرنے کی ذمے داری مفتی محمد طاہر مکی کے ذمے لگائی گئی ہے۔ حافظ محمد فرقان انصاری نے کہا کہ کانفرنس مسلسل 36 سال سے ٹنڈوآدم میں منعقد ہوتی چلی آرہی ہے، اس کا مقصد عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ اور فتنہ قادیانیت کے تعاقب کیساتھ ساتھ اتحاد امت بھی سرفہرست ہے اور کانفرنس قطعی طور پر غیر سیاسی ہوگی۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ