سندھ میں لاتعداد ہائی اسکول ٹی ای اوز سے خالی ہیں، محفوظ قائمخانی

29

حیدر آباد (نمائندہ جسارت) جمعیت المدرسین کے رہنماؤں محفوظ کے کے، کے ایم فیصل، جنیدزئی، مسرور خان، عابد شبیر نے محکمہ تعلیم کی جانب سے تعلیمی نظام مفلوج کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ اس وقت سندھ میں لاتعداد ہائی اسکول تعلقہ ایجوکیشن آفیسر سے خالی ہیں جسے منظور نظر16گریڈ کے لوگ چلارہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ جس کی واضح مثال لطیف آباد میں گرلز اسکول کی ٹی ای اوز کی تعیناتی عمل میں نہیں آسکی ہے، جس سے خواتین اساتذہ پریشان ہیں۔ انہوں نے حکومت سندھ سے مطالبہ کیا کہ ایچ ایم جو ڈی ڈی او پاور طلب اور ریگولائز ہونے کی کوشش کررہے ہیں انہیں فوری طور پر پبلک سروس کمیشن بھیجا جائے تاکہ ان کی کارکردگی اور تعلیمی قابلیت کا اندازہ ہوسکے اور ان تمام ایچ ایمز کو ان اسکولوں میں تعینات کیا جائے، جہاں طلبہ وطالبات نہیں ہیں اور محکمہ تعلیم نے جعلسازی کرکے انہیں 17گریڈ دیے اور خالی اسکولوں میں تقرر کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت یکساں نظام تعلیم رائج کرنے کے ساتھ ساتھ مرجنگ سسٹم کو فوری ختم کرے تاکہ پرائمری کا تشخص قائم رہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ