جعلی ادویات اور زائد المیعاد ادویات کی کھلے عام فروخت کا نوٹس لیا جائے، قربان علی

32

حیدر آباد (نمائندہ جسارت) گوٹھ ٹنڈو قیصر حیدر آباد کے رہائشی قربان علی نے جعلی اور زائد المیعاد ادویات کی کھلے عام فروخت کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے حیدر آباد پریس کلب کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ میری بیوی عرصے سے بیمار ہے۔ میں نے ڈاکٹر جمیل جو ہومیو پیتھک ڈاکٹر ہے اور اسی نام سے جمیل ہیومیوپیتھ یونانی اسٹور بھی چلا رہا ہے کی دوا کے استعمال سے حالت زیادہ خراب ہوگئی۔ انہوں نے کہا کہ یہاں جعلی ادویات اور زائد المیعاد ادویات کی کھلے عام فروخت جاری ہے، محکمہ صحت کے افسران فوری نوٹس لیں۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ