حکمران اتنا ہی ظلم کریں جتنا وہ برداشت کرلیں، کلیم شیخ

28

حیدرآباد (نمائندہ جسارت) پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع حیدرآباد کے سابق جنرل سیکرٹری اور مرکزی کونسل کے رکن کلیم شیخ نے شہباز شریف کے دس روزہ جسمانی ریمانڈ کے فیصلے کو ملکی تاریخ کا سیاہ ترین دن قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ حکمران اتنا ہی ظلم کریں جتنا وہ برداشت کرلیں حکومت آنی جانی چیز ہے، حالات بدلتے دیر نہیں لگتی۔ مسلم لیگ (ن) کو توڑنے، فارورڈ بلاک بنانے، سیاسی میدان میں شکست دینے اور بھائیوں کو الگ کرنے میں ناکامی پر نیب کو سیاسی انتقام کے لیے استعمال کیا جارہا ہے پھر بھی انہیں ذلت کے سوا کچھ نہیں ملے گا۔ (ن) لیگ ایک سیسہ پلائی ہوئی دیوار ہے جبکہ حکمران ریت کی دیوار ثابت ہوں گے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ