جیکب آباد، مطالبات کے حق میں معذور افراد کا 21ویں روزبھی احتجاج جاری

28

جیکب آباد (نمائندہ جسارت) معذوروں کا مطالبات کے حق میں 21ویں روزبھی احتجاج جاری، مظاہرہ اوربھوک ہڑتال۔ جیکب آبادمیں معذورں کی جانب سے مطالبات کے حق میں 20ویں روزبھی احتجاجی جلوس محمدابراہیم منگی ،شعبان منجھو ،جمیل احمد بھیو ،وزیراحمدسومرو،آصف سیال ،دیدار بروہی ،آصف سولنگی اوردیگرکی قیادت میں نکالاگیا معذوروں نے بیساکھیوں اور وہیل چیئرزپر سوارہوکر شہرکے مختلف راستوں پر مارچ کرتے ہوئے پریس کلب پہنچے جہاں معذوروں نے بھوک ہڑتال کی اس موقع پر معذوروں نے کہاکہ معذوروں کے حقوق پر ڈاکا ڈالا جارہاہے ملازمتوں میں 5فیصد کوٹہ پر عمل درآمدنہیں کیاجارہا معذور وں کو حقوق سے محروم رکھاجارہاہے انہوں نے چیف جسٹس سے مطالبہ کیاکہ معذوروں کے 5فیصد کوٹہ پر عملددرآمد کراکر معذوروں کے ساتھ انصاف کیاجائے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ